ویب ڈیسک:نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا عدالت نے کہا تھا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی اور سزا آئندہ ماہ سنائی جائے گی۔
تاہم اب 10 جنوری کو کھٹمنڈو کی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ان پر 2255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ عدالت نے سندیپ لامیچانے کو مثاثرہ خاتون کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لامیچانے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔