تربت سے لیگی امیدوارمیراسلم بلیدی قاتلانہ حملے میں زخمی

Jan 10, 2024 | 18:55 PM

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع تربت میں میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب قاتلانہ حملے میں سابق صوبائی وزیر سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ تربت میں میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب فائرنگ پیش آیا، جہاں فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ میر اسلم بلیدی کو زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں