ملت جعفریہ کےرہنماشیخ محسن علی نجفی کی نمازجنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا

ایک نیوز :ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-10/news-1704894502-2310.mp4

ملت جعفریہ کےرہنماشیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام ،نماز جنازہ میں علامہ ساجد نقوی ، علامہ راجا ناصر عباس، ایران اور عراق کے پاکستان میں متعین سفرا  سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ اجتماع میں  آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے تعزیتی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

شیخ محسن علی نجفی کی الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد میں تدفین کردی گئی۔