اسلام آباد،ٹربیونل میں دائرتمام 70اپیلوں پرفیصلہ ہوگیا

Jan 10, 2024 | 18:07 PM

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں قائم الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں دائر تمام 70 اپیلوں پر فیصلہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ٹربیونل میں 70 اپیلوں میں سے صرف 3 میں ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رہا ۔ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 65 اپیلیں منظور کیں۔خواجہ سرا کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دو اپیلیں مسترد ،دوہری شہریت پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار ،دو اپیلیں عدالت نے ہدایات کے ساتھ نمٹا دیں ۔

اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے 70 اپیلوں پر فیصلہ کرکے کام مکمل کر لیا۔

پی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، ظفر اللہ شاہ سمیت تمام امیدواروں کی اپیلیں منظور ہوئیں۔

مزیدخبریں