ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سانحہ9مئی کے 12مقدمات کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کا پہلا دور،مختلف سوالات کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے مختلف سوالات پوچھے۔جس کے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مفصل جوابات دیئے۔
تفتیش کے بعد جے آئی ٹی اراکین اڈیالہ جیل سے واپس پولیس لائنز روانہ ہوگئے۔سابق وزیر اعظم سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے۔
جے آئی ٹی، تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرے گی اور عدالت رپورٹ پر ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔