محسن نقوی کا اضافی 8ڈرائیونگ لائسنس سنٹربنانے کااعلان 

Jan 10, 2024 | 17:29 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں مزید 8ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے پبلک کا بہت رش ہے۔قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ سنٹرزکے لئے جگہ کا معائنہ کیا ہے لیکن یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔ سیکرٹری کھیل اور سی ٹی او لاہور ملکرٹیسٹ سنٹرز کے لئے نئی جگہ کی نشاندہی کر یں گے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز کے لئے مناسب جگہ کا انتخاب کریں گے اور شہریوں کو آگاہ کریں گے۔ اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز بننے سے شہریوں کو قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر زمیں شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں گئے۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لوڈ کو مناسب طریقے سے ختم کریں۔ 1 کروڑ 10لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بن چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں 1لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بن رہا ہے۔ روزانہ 30ہزار ڈرائیونگ لائسنس لاہور میں ہی بن رہے ہیں جبکہ دیگر صوبے میں 70ہزار بنتے ہیں۔پہلے پنجاب میں 2سے 3ہزار ڈرائیونگ لائسنس بنتے تھے اب روزانہ ایک لاکھ لائسنس بنتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ لوگوں کو سہولتیں مہیا کرنا ہمارا فرض ہے، پوری کوشش ہے کہ فیس بڑھنے سے پہلے جتنے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بن پائیں بنا لیں۔ 16جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیس 4گنابڑھ جائے گی، شہری زیادہ فیس سے بچنے کے لئے پہلے ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں۔پنجاب پولیس لائسنس بنوانے والے شہریوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ 10ہزار سے زیادہ کم عمر ڈرائیوز اور لائسنس نہ رکھنے والے افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ 

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے کے لئے کسی قسم کی معافی نہیں۔ کم ڈرائیور اور لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کو کارروائی کرکے گرفتار کیا جاتا ہے،جس کی دو سے تین دن بعد ضمانت ہوتی ہے۔پرچہ ہونے سے کم ڈرائیور اور لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے پرسنل ریکارڈ میں بھی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔کم ڈرائیور اور لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ لائسنس بنوانے چاہتے ہیں یا نہیں، کیونکہ گرفتار لازمی کیا جائے گا۔ 

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی کے فیز کی طرف نہیں جارہے، لیکن پنجاب بھر کے ورکنگ جرنلسٹس کے لئے آئندہ چند روز میں فیصلہ کریں گے۔ کسی پریس کلب کے زیر سائے کالونی کا فیصلہ نہیں کررہے بلکہ پورے پنجاب کے ورکنگ جرنلسٹس کے لئے اعلان کریں گے۔ 

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ہر تھانے میں ڈرائیونگ لائسنس بنایا جارہا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔مختلف شکایات کی بنا پر پارکنگ کمپنی لاہور کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور چارج ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا ہے۔لاہور میں پورا پارکنگ مافیا ہے، پہلے ٹھیکے لے لیتے تھے پھر لاہور پارکنگ کمپنی میں ملوث ہوگے۔ نام لاہور پارکنگ کمپنی کا استعمال ہورہا تھا جبکہ وہی مافیا بیٹھے تھا۔ پارکنگ کے حوالے سے شکایات کو کنفرم کیا اور کمپنی کا ہیڈ تبدیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پارکنگ کے حوالے سے ایکشن لے رہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کررہی ہے۔ 

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرائم ریٹ 30 فیصد کم ہوا ہے،آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ تھانوں کی نئی بلڈنگ بنانے سے جرم کم نہیں ہوگا بلکہ ٹیم ورک کے ساتھ ہر چیز پر توجہ دینی ہوگی، ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔ کرائم نیچے گیا ہے انشاء اللہ کرائم ریٹ مزید نیچے لائے گئے۔

محسن نقوی کاکہنا ہے کہ شادمان میں 31جنوری تک سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کا افتتاح کر دیں گے۔ پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی خدمت مرکز، ٹرانسجنڈر سنٹرز اور میثاق سنٹربن رہے ہیں۔  خدمت مرکز، ٹرانسجنڈر سنٹرز اور میثاق سنٹرز پولیسنگ سے ہٹ کے ہیں لیکن یہ جرم کو روکنے کے لئے بہت مفید ہیں۔میٹروبس اور اورنج لائن میٹروٹرین  پرطلبہ کو فری سفری سہولت ابھی بھی جاری ہے، چھٹیوں  کی وجہ سے بند تھی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کی وجہ کوئی فائدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ نیاکارڈ بنانے پر ہونے والی کاسٹ ہی وصول کی جارہی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا مقصد پرافٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ حکومت کو نقصان سے بچانا ہے۔ 

مزیدخبریں