ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے 15جنوری سے ملک بھر میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے ٹوئٹ(ایکس )پرلکھا کہ قائد نوازشریف کی قیادت میں انتخابی مہم کاآغاز کررہے ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں صرف چند حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔آئندہ ایک یا دو دن تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔
سابق وزیرقانون کاکہنا تھا ککہ الیکشن کے التواء کے حق میں نہیں۔ہمارا شروع دن سے موقف ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہئے۔