بلا بحال،اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر

بلا بحال،اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر
کیپشن: بلا بحال،اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر

ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دے دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کیا جاچکا ہے اور چیئرمین شپ بھی بحال ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طریقے سے بلے کا نشان چھینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کچھ نہیں رہ جاتا، الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارا مخالف بن گیا ہے، 15 منٹ میں بلے کا نشان ویب سائٹ پر نہ ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔