جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے میں بڑی غلطی کا انکشاف

Jan 10, 2024 | 14:40 PM

ویب ڈیسک: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آج ہی سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے لیکن اس استعفے میں ایک بہت بڑی غلطی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے استعفے پر تاریخ تو 10 جنوری ہی درج ہے لیکن سال 2024 کی جگہ غلطی سے 2023 لکھا گیا ہے۔ 

سنجیدہ حلقوں میں سوال زیرگردش ہے کہ کیا یہ واقعی غلطی ہے یا اسے دانستہ لکھا گیا ہے؟ اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ 

مزیدخبریں