کراچی: مین ہول سے انسانی ہڈیاں برآمد، شناخت کیلئے ڈی این اے کرانے کا فیصلہ

Jan 10, 2024 | 14:20 PM

ایک نیوز: کراچی میں پاکستان چوک ٹیلی گراف مسجد کے قریب پرانے مین ہول سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق بند مین ہول سے بدبو آنے کی شکایت پر پولیس نے چیک کیا تو اندر ہڈیاں دھکائی دیں۔ ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے مین ہول سے ہڈیاں نکلوائی گئیں۔ 

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسانی ہڈیوں کے ساتھ ایک پیچ کس بھی ملا ہے۔ ہڈیاں کس کی ہیں؟ معلوم کرنے کے لیے ڈی این اے کرایا جائے گا۔ ڈی این اے میچنگ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ ہڈیاں کس کی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہڈیوں کو معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں