کبھی ہاں، کبھی ناں: ایم کیوایم کی شہبازشریف کے حق میں دستبرداری کی تردید

کبھی ہاں، کبھی ناں: ایم کیوایم کی شہبازشریف کے حق میں دستبرداری کی تردید
کیپشن: Sometimes yes, sometimes no: MQM's denial of withdrawal in favor of Shahbaz Sharif

ایک نیوز: جیسے جیسے عام انتخابات کی تاریخ نزدیک آتی  جارہی ہے۔ ویسے ویسے ملکی سیاسی پارہ ہائی ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت سیاسی جماعتیں اپنے اتحاد بنانے اور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

ایسے وقت میں کراچی سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ جہاں ایم کیو ایم کی جانب سے ن لیگ کو کبھی گرین تو کبھی ریڈ سگنل دیا جارہا ہے۔ 

اس حلقے سے ن لیگ شہباز شریف کو انتخابات میں اتارنا چاہتی ہے تو ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کو انتخابی دنگل میں لڑوانے پر بضد ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متعدد اہم بیٹھکیں بےنتیجہ ختم ہوچکی ہیں۔

اب ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کی تردید کی ہے۔ کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال ہی ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔