ایک نیوز: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے میں جسٹس مظاہر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں، میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیج دی۔
ذرائع اعوان صدر کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کا استعفی صدر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔صدر عارف علوی کی جانب سے 24 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ منظور یا مسترد کریں گے،اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری اورمنظور ی صدر دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس زیرسماعت ہے اور اس سے قبل جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کو شوکاز کا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔