جبری گمشدگیوں پر کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Jan 10, 2024 | 13:28 PM

ایک نیوز: جبری گمشدگیوں پر کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جبری گمشدگیوں پر کمیٹی کا سربراہ وزیر داخلہ کے بجائے وزیر دفاع کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے منظوری دی جائے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر قانون اور وزیر ثقافت و قومی ورثہ شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں