ایک نیوز: صنم جاوید اور حماداظہرنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا معاملہ،صنم جاوید نے اپنے والد کے ذریعے ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ ٹریبونل اور آر او نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا،ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا،حماد اظہر نے ٹرببونل کے فیصلے کے خلاف درخواست داٸر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے حقاٸق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے،قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کاغذات مسترد کیے گئے۔عدالت کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے ۔
یاد رہے کہ حماد اظہر نے حلقہ این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست سماعت کرے گا۔