پی ٹی آئی رہنماؤں کی آر اوز کےفیصلوں کےخلاف اپیلیں منظور

پی ٹی آئی رہنماؤں کی آر اوز کےفیصلوں کےخلاف اپیلیں منظور
کیپشن: پی ٹی آئی رہناؤں کی آر اوز کےفیصلوں کےخلاف اپیلیں منظور

ایک نیوز:حافظ آباد میں آر اوز کے فیصلوں کے خلاف 2امیدواروں کی اپیلیں منظور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 37 پی ٹی آئی امیدوار محمد آصف چٹھہ کی اپیل منظور ہوگئی جبکہ پی پی 38 سکندر نواز بھٹی کی اپیل منظور الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیاگیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آر اؤ نے مسترد کئے تھے۔

 علی امتیاز ورائچ 

لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف پی پی 156 سے علی امتیاز ورائچ کی اپیل منظور کرلی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے ریٹرننگ افسر کے اعتراض مسترد قرار دے دیئے،عدالت نے علی امتیاز وڑایچ کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

خالد محمود گجر 

لاہور کے پی پی 156 سے خالد محمود گجر کے کاغذات نامزدگی منظور،ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ٹریبونل کے جج جسٹس احمد ندیم نے اپیل منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ/پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر  خان

این اے 236 سے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر  کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پرسماعت  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔