ایک نیوز: پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 11 جنوری کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری ہوگی۔
یاد رہے کہ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ آئی ایم ایف سے70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
پروگرام کے تحت آخری قسط کیلئے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے متوقع ہے۔ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی فراہمی کیلئے جائزہ ہوگا۔