جناح ہاؤس حملہ کیس،جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

Jan 10, 2024 | 12:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:جناح ہاؤس حملہ کیس اور راحت بیکری کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس  میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے سیاسی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس اور راحت بیکری کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکی۔

انسداددہشتگردی کی عدالت نے سیاسی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کرتے ہوئےشامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں

مزیدخبریں