عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد: فیصلہ لاہور ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد: فیصلہ لاہور ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Imran Khan's nomination papers rejected: Lahore High Court's decision to challenge the decision

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کیلئے این اے 122 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ٹریبونل کا فیصلہ ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے کاغذات بحال کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں۔

درخواست میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے 150اور 151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔