بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کےاعداد و شمار جاری

Jan 10, 2024 | 12:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسٹیٹ  بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 23ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے،ترسیلاتِ زر نومبر 23ء کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 22ء کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24ء کے ابتدائی 6 ماہ  میں مجموعی ترسیلاتِ زر 13.4  ارب ڈالر موصول ہوئیں،دسمبر 23ء میں سب سے زیادہ ترسیلات زر  577.6ملین  ڈالر سعودی عرب  سے پاکستان  آئے،متحدہ عرب امارات  سے 419.2ملین ، برطانیہ  سے 368ملین  اور امریکہ سے 263.9 ملین ڈالرموصول ہوئے۔

مزیدخبریں