ایک نیوز:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 23ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے،ترسیلاتِ زر نومبر 23ء کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 22ء کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 24ء کے ابتدائی 6 ماہ میں مجموعی ترسیلاتِ زر 13.4 ارب ڈالر موصول ہوئیں،دسمبر 23ء میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 577.6ملین ڈالر سعودی عرب سے پاکستان آئے،متحدہ عرب امارات سے 419.2ملین ، برطانیہ سے 368ملین اور امریکہ سے 263.9 ملین ڈالرموصول ہوئے۔