ایک نیوز: حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے مالیت کے اسلامی بانڈز فروخت کرے گی جبکہ اسلامی بانڈز تین نیلامیوں کے ذریعے فروخت ہوں گے۔
اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بتایا ہے کہ 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو اسلامی بانڈز فروخت کیے جائیں گے۔
اسٹاک ایکسچینج کے مطابق 100 ارب روپے کے اسلامی بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے، جبکہ 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز 3 سال اور 5 سال کے مقررہ نرخ پر فروخت کیے جائیں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مزید بتایا کہ 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز فلوٹنگ ریٹ پر فروخت کیے جائیں گے جن کی مدت 3 اور 5 سال ہے۔