ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش ہوئے ، شیخ رشید احمد کے وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ، کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔
شیخ رشید کی میڈیا ٹاک
سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 19مقدمات کی ضمنیوں میں ڈالا گیا،فاضل جج سے استدعا کی وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،15جنوری تک ضمانت میں توسیع ہوئی،سیاسی منظر سمجھ سے باہر ہے،13تاریخ تک سیاست کے بادل چھٹ جائیں گے اور صورتحال کھل جائے گی۔انتخابات انشاءاللہ 8فروری ہوں گے،عوام ووٹ ڈالیں گے اور قلم دوات اکثریت سے جیتے گی۔
شیخ رشید نے 13 جنوری کو اہم قرار دے دیا، سیاست بارے بڑی پیشنگوئی#AIK NewsNews #AIK News #Pakistan @PTIofficial #PTIOfficial #ImranKhan @ShkhRasheed #SheikhRasheed #Eelections2024
— AIK News News (@pnnnewspk) January 10, 2024
Link:https://t.co/0UUcWfX9Rp pic.twitter.com/0wNEL8N4QG