الیکشن کمیشن آفس سے ملازمین کی لاشیں برآمد

Jan 10, 2024 | 11:48 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے چار ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ اور تفتیش شروع کردی۔

ڈی ایچ او کے مطابق جاں بحق ملازمین کی شناخت مشتاق مگسی، غلام فرید، واجد خالطی اور عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  اور ممبران الیکشن کمیشن نے کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 ملازمین کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 ملازمین وفات پاگئے ۔

 وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر  اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے پیغام میں مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

ادھر کشمور میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی ہلاکت کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمیشنر شریف اللہ  کشمور روانہ ہوگئے۔چاروں ملازمین کی  موت کیسے واقع ہوئی؟،صوبائی الیکشن کمشنر نے پولیس اور ڈی آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں