ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،سردی کے باعث سکول کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں،22جنوری تک تمام سکول صبح9:30پرکھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا،سردی کے باعث پہلے روز سکولوں میں حاضری نسبتاء کم رہی ،آج ساڑھے 9بجےسکول لگیں گے،اڑھائی بجے چھٹی ہوگی۔
موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 سے چھٹیاں دی گئی تھیں، چھٹیاں یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھیں تاہم سموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔
طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہیں تھیں ۔شدید سردی میں ان کیلئے بائی سائیکل یا موٹربائیک پر آنا انتہائی مشکل ہے،سخت سردی کے باعث ٹھنڈ لگنے کا خدشہ ہے۔