ایک نیوز:لاہور کے علاقے ہنجروال میں2نوجوان بھائیوں کو انکے باپ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس نے والد کی مدعیت میں 2 نوجوان بیٹوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا،تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق 20 سالہ مزمل علی اور 17 سالہ مدثر اپنے باپ محمد علی کے ساتھ اپنے جنرل سٹور پر موجودتھے۔سابق بہنوئی فہد گجر نے ساتھیوں سے ملکر گولیاں مار کر باپ کے سامنے قتل کر دیا۔
فہد گجر نے 3 ماہ قبل مزمل اور مدثر کی بہن کومل سے پسند کی شادی کی۔کومل نے خلع لے لیا۔فہد گجر نے اسی بنا پر کومل کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا۔
ہنجروال پولیس نے مقتول بھائیوں کے باپ علی کی مدعیت میں فہد گجر اور اسکے باپ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔