عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالنے کے بعد بھی بجلی تقسیم کار کمپنیاں خسارے کا شکار

Jan 10, 2024 | 10:49 AM

ایک نیوز: عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود بجلی تقیسم کار کمپنیاں خسارے کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گردشی قرضے کم ہوئے نہ ہی بجلی چوری میں واضح کمی ہوئی۔ 

حکومت نے بجلی تقیسم کار کمپنیوں کی انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔  پاور ڈویژن نے تقیسم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تنظیم نو کی بھی تجویز دے دی۔ وفاقی کابینہ آج پاور ڈویژن کی سمری پر غور کرے گی۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  ہوگا۔ وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ بے نامی لین دین ممانعت ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے ارکان کا تقرر زیر غور آئے گا۔ 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی اراضی وفاقی عدالتوں اور ٹریبیونلز کے لیے وقف کرنے کی سمری زیر غور آئے گی۔ اسمارٹ فونز تک رسائی میں اضافے سے متعلق ڈرافٹ پالیسی زیر غور آئے گی۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے تقرر کی سمری پر غور ہو گا۔ سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تقرر سے متعلق کابینہ کے گزشتہ فیصلے پر نظرثانی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔ 

کابینہ سرکاری اداروں پر کابینہ کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزیدخبریں