ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کے موقع پر مخصوص سیاسی جماعت کے شرانگیز افراد نے ہسپتال پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ان مٹھی بھر شرپسند عناصر نے خود حملہ آور ہو کر الزام ایجنسیوں پر لگایا۔
ان شرپسند عناصر نے ہسپتال اور ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا کر ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کو ہَوا دی۔ احتجاج کی آڑ میں ان دہشتگرد عناصر نے ہسپتال پر حملہ کیا جس پر عینی شاہدین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ "9 مئی کو مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا"۔ "جو اس شر انگیزی میں ملوث ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے"۔ "جن کا قصور ہے ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچائے"۔
عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ "ایک دہشتگرد گروہ نے اپنے ہی ملک کے ادارے کو نقصان پہنچایا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا"۔ "جو بھی ایسی کاروائی میں ملوث تھے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے"۔ "جو بھی نامزد ملزمان ہیں اور جنہوں نے ہسپتال پر حملہ کیا ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے"۔ "یہ ملک، فوج اور ہسپتال ہمارے ہیں تو جو بھی اس کاروائی میں ملوث ہیں انہوں نے بہت غلط کیا"۔ "اس دہشت گرد گروہ نے بہت زیادتی کی اور اپنے ہی ہسپتال پر حملہ کیا"۔