ایک نیوز: وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ(Venture Capitalist) اور سٹارٹ اپس نے شرکت کی۔
وفاقی وزیربرائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کا کہنا تھا کہ ”سٹارٹ فنڈ کا مقصد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کے ماحول کو سازگار بنانا ہے“۔ ”یہ فنڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پالیسی کی سطح کئی ترامیم کی گئی ہیں“۔