لاہور:سابق نیول وار کالج کو کمشنر آفس بنانے کا فیصلہ

Jan 10, 2024 | 10:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کے جی او آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہور کا آفس بنے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سابق نیول وار کالج کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کیلئے مختص بلڈنگ کا معائنہ کیا، پوری عمارت کا وزٹ کیا اور بلڈنگ کے کمروں، صحن، مسجد اور چھت کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے کمشنر آفس کی تزئین وآرائش کا کام معیار اور رفتار کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے لئے 14 روز کی ڈیڈلائن دے دی۔

کمشنر آفس کے تمام دفاتر جی او آر کی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ کمشنر آفس بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں