ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد، دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔