امریکی صدر کی آمد :ایئر پورٹ پر احتجاج ،فلسطین کے حق میں نعرے

Jan 10, 2024 | 06:03 AM

 ویب ڈیسک :امریکی شہر ڈیلاس میں امریکی صدر کے طیارہ کی لینڈنگ سے قبل ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں فلسطین کے حامی جمع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ پر جمع ہونے والے شہریوں نے فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی آمد کے موقع پر مظاہرین ان کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔فلسطین کے حامی شہریوں نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں