بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ 

بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ 
کیپشن: بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ 

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری اسکول پر ہاتھیوں کے جھنڈ نے حملہ کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کو تباہ  کردیا۔

بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، حملے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں اکھڑے ہوئے درخت دیکھے جاسکتے ہیں۔سرکاری حکام جائے وقوع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔