سائنسدانوں نے ’الیکٹرانک زبان‘ تیار کرلی

سائنسدانوں نے ’الیکٹرانک زبان‘ تیار کرلی
کیپشن: سائنسدانوں نے ’الیکٹرانک زبان‘ تیار کرلی

ویب ڈیسک :جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے انسانی زبان سے مماثل الیکٹرانک زبان تیار کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائگو گیونگ بک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ الیکٹرانک زبان تیار کی ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو انسانی ذائقے کے احساس کو نقل کرسکتی ہے۔
الیکٹرانک زبان بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔