ایک نیوز:کے ٹو کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقامات میں سرمائی کھیلوں کے ساتھ ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا۔
ہنزہ کے مشہور سیاحتی مقام التت اور عطاآباد جھیل پر مختلف سرمائی کھیلوں کے ساتھ ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا۔ سرمائی کھیلوں میں کینیڈا، امریکہ، جرمنی اور ملک کے مختلف علاقوں سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔سرمائی کھیلوں میں آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، مونٹین سائکلنگ، آئس سکیٹنگ جیسے دلچسپ کھیل شامل ہیں، سرمائی کھیلوں کو دیکھنے کے لئے ملکی و غیرملکی سیاح بڑی تعداد میں ہنزہ کا رخ کر رہے ہیں۔