وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jan 10, 2023 | 22:27 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کےحوالے سے  اہم سماعت لاہور ہائی کورٹ میں کل ہوگی،اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی طے کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی،متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی لاہور ہائی کورٹ اکھٹے ہونگے ،پارٹی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ سماعت تک تمام اراکین اسمبلی عدالت موجود رہیں گے،تمام اراکین اسمبلی کو لاہور میں ہی مقیم رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کےمطابق تمام اراکین اسمبلی عدالت سے ہی سیدھا پنجاب اسمبلی پہنچیں گے ۔

مزیدخبریں