پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا فواد چودھری کیخلاف کارروائی کا اعلان 

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا فواد چودھری کیخلاف کارروائی کا اعلان 
کیپشن: Announcement of action against PTI Member of Assembly Fawad Chaudhary

ایک نیوز :تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے فواد چودھری کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحیدفواد چودھری کیخلاف پھٹ پڑیں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی فواد چودھری کی طرح پارٹیاں نہیں بدلتا اور نہ ہی ان کی طرح بکنے کیلئے ہوتا ہے، مجھے تو اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہےجو انہیں  سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں، فواد چودھری بھی انہیں میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔میں  اب بھی پارٹی میں ہوں، کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ تاحال عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں نہیں ہوا، پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھر ی نے اپنی پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی پر سنگین الزامات لگادیئے، انہوں نے کہا کہ  مومنہ وحید بک گئیں، رپورٹس ہیں کہ خاتون رکن نے ڈیل کے بعد 5 کروڑ روپیہ لیا اور لوٹی ہونی کو ترجیح دی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمارے اراکین کی تعداد اس وقت 188 ہے۔