ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان

Jan 10, 2023 | 20:20 PM

ایک نیوز :حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ، مصطفیٰ کمال نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے ، جعلی حلقہ بندیوں سے دھاندلی ہو رہی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا ئے گا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،الیکشن کمیشن نے تمام قانونی تقاضوں کو بھی پس پشت ڈال دیا،  جعلی حلقہ بندیوں کی وجہ سے شہری سندھ کی ایک چوتھائی آبادی محروم رہ گئی، مہاجروں اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی چھینی جا  رہی ہے ۔

 ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیا الیکشن کمیشن دھاندلی نہیں رکوا سکا شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے متعصبانہ فیصلے کیخلاف تمام دروازے کھٹکھٹائیں گے۔فاروق ستار کے بعد مصطفی کمال نے بھی کارکنوں کو پیغام دے دیتے ہوئے کہا کہ  ایم کیو ایم کے  احتجاج میں پی ایس پی ذمہ دار اور کارکن شرکت کریں۔

مزیدخبریں