ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سماعت کل(بروز بدھ) لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کل (بروز بدھ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اراکین اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی، متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ میں اکھٹے ہوں گے۔
سماعت ختم ہونے تک تمام اراکین اسمبلی عدالت موجود رہیں گے، اس کے علاوہ اراکین اسمبلی کو لاہور میں ہی مقیم رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اراکین اسمبلی سماعت کے بعد اسمبلی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ کہ 23دسمبر کو چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا بیان حلفی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جس کے بعد عدالت نے گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہوگئے تھے