ایک نیوز: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ پر جوتا پھینک دیا گیا۔ ملزم کی شناخت ہوگئی اور تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پنجاب اسمبلی سے باہر نکل کر گاڑی میں سوار ہورہے تھے کہ اس دوران اچانک ان پر نامعلوم شخص نے جوتا پھینک دیا۔
رانا ثناء اللہ گاڑی میں سوار ہوچکے تھے جبکہ جوتا گاڑی کی سکرین پر جا لگا۔ جس کے بعد نامعلوم شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
وزیرداخلہ نے اپنے اوپر جوتا اچھالے جانے کے معاملے پر عدم توجہ دی اور اپنے اسکواڈ کے ساتھ چلتے بنے۔
رانا ثنااللہ پر نامعلوم شخص نے جوتا اچھال دیا#pnn #ranasanaullha #punjabassembly@pmln_org @PTIofficial pic.twitter.com/W9eUapm5ej
— AIK News News (@pnnnewspk) January 10, 2023
دوسری جانب رانا ثنااللہ پر جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا۔ج وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پر لگا۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے راشد حفیظ کے ڈرائیور نے رانا ثنااللہ پر جوتا پھینکا، ذرائع#pnn #ranasanaullha #PunjabAssembly pic.twitter.com/bBasaMOLrl
— AIK News News (@pnnnewspk) January 10, 2023