ایک نیوز:پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے بھارتی ہیکرز نےنادرا اور پاک فضائیہ کی ویب سائٹس کے ذریعے معلومات تک رسائی کی کوشش کی۔محکموں کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز پاکستانیوں کی حساس معلومات چُرانے کیلئے مسلسل سائبر حملے کررہے ہیں ، اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور محکموں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔حکومت نے صوبوں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز جعلی حکومتی ای میلز کی آڑ میں ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکموں کے موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کمپیوٹرز کو اپ ڈیٹ کیا جائے، موبائل،ایس ایم، فنانشل اور ای میل اکاؤئنٹس کے لئے الگ اور پیچیدہ پاس پورڈ استعمال کیا جائے۔
صوبائی حکومتوں اور وفاقی اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی آفیشل سسٹم پر ذاتی اکاؤنٹس استعمال نہ کیا جائے، نہ ہی کبھی مشکوک ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز پر ذاتی ڈیٹا شیئر نہ کیا جائے، صرف معروف اور اپڈیٹڈ اینٹی وائرس کا استعمال کیا جائے۔