ایک نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نےدعویٰ کیا ہے کہ ہماری ایک ایم پی اے پانچ کروڑ روپے میں بکی ہیں، تحریک انصاف کے 5 ایم پی ایز کو ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری ایک ایم پی اے مومنہ وحید کو پانچ کروڑ دیئے گئے ہیں، مظفرگڑھ کے ایم پی اے کو نامعلوم نمبروں سے کال اور رشوت کی آفر کی گئی، پی ڈی ایم کی طرف سے پانچ ایم پی ایز کو پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے۔
فوادچودھری نے مزید کہا کہ نامعلوم نمبروں سے کال، پی ڈی ایم کی طرف سے رشوت کی آفرز کی انکوائری ہونا ضروری ہے، نئے آرمی چیف سے درخواست کرتے ہیں سیاست میں مداخلت کو انشور کیا جائے، ادارے پرالزامات لگ رہے ہیں، ہم اداروں سے جھگڑا نہیں ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیلئے عدالت جائیں گے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کےعلاوہ ہر کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق چلے، پنجاب، خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل کر کے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہ کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مومنہ وحید کےعلاوہ ہمارے ممبران کی تعداد 188 ہے۔