کبریٰ خان کیخلاف مہم چلانے والے اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع

Jan 10, 2023 | 18:10 PM

ایک نیوز :ایف آئی نے کبریٰ خان کی کردار کشی کرنیوالے اکاؤنٹس کی تفصیلات سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ۔

تفصیلات کےمطابق  سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی  درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت میں  ایف آئی اے نے  کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں  بتایا گیا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔

 عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ  چند روز قبل میجر (ر) عادل راجہ نے دعوی کیا تھا کہ چار اداکاراؤں کی آئی ایس آئی کے پاس نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبریٰ خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی، دو روز سے جاری کردار کشی کی اس مہم پر اداکارہ کبریٰ خان نے میجر عادل راجہ کو چیلنج کیا ہے۔وہ سندھ ہائیکور ٹ میں پہنچی تھیں جہاں انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف مہم میں حصہ لینے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں