پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا 

Jan 10, 2023 | 18:05 PM

ایک نیوز:نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوائنٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
معلوم رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے۔ آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ کوئی بھی نتیجہ نہ آنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں