راسخ الہٰی ایف آئی اے میں پیش، جوابات جمع کروادیئے

Jan 10, 2023 | 17:45 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر میں پیش ہوگئے۔  نوٹس پر جوابات جمع کروائے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے راسخ الہٰی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ایف ائی اے آفس میں موجود رہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چودھری راسخ الہٰی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ جمع کروادیا ہے، ایف آئی اے مزید تفصیلات مانگے تو وہ بھی فراہم کریں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ راسخ الہٰی کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا ہے۔جوابات اپنے وکیل کے ذریعے یا خود بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ اور مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھا۔ 

ذرائع نے بتایا تھا کہ چودھری خاندان کے ان افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں آج صبح 11 بجے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے بلایا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے رقوم کی بیرونِ ملک منتقلی، غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی طلب کی تھیں۔

مزیدخبریں