ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے پاکستان اور مصیبت زدہ عوام کے لئے بہتری کی راہ کھولی، ویل ڈن پاکستان، 9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور بحالی میں غیبی مدد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، یہ اکائیوں اور 22 کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کے ٹیم ورک کی کامیابی ہے، اسی ٹیم ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے۔
A big thank you to Heads of states & governments, European Union, our development partners & United Nations for making Resilient Pakistan Conference a resounding success. UN Secretary General has shown stellar leadership all along. People of Pakistan will forever remain grateful. https://t.co/ADaejx5oUU
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ تمام عالمی پارٹنرز بالخصوص سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، کانفرنس میں شریک تمام ملکوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا، اسلامی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، یو ایس ایڈ، ڈیفیڈ اور دیگر اداروں کا شکریہ۔
انہوں نے کہا ہمیشہ مہربان بھائی سعودی عرب، عظیم دوست چین، برادر ملک ترکیہ کی قیادت کے مشکور ہیں، سعودی ولی عہد اور سعودی وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانفرنس کے علاوہ پاکستان کی مالی معاونت کا فراخ دلانہ اور برادرانہ قدم اٹھایا ہے، عظیم برادر ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت کا خاص طور پر شکریہ، یورپی یونین، امریکہ، جرمنی، جاپان، فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Climate crisis has severely threatened nations' capacity to achieve SDGs. Return to business-as-usual is out of question. World needs to employ vision & solidarity to transition to a sustainable future of hope. Darkness of disasters should be replaced by light of opportunity. https://t.co/nuDr4n0sP8
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2023
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وزارت خارجہ نے کانفرنس کے مقاصد کے حصول میں نہایت متحرک اور قابل تحسین کردار ادا کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کو پاکستان کو درپیش مالی مشکلات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے بحالی کیلئے درکار وسائل کی فراہمی اور عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، شیری رحمن، سردار ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کو بہترین کاوشوں پر شاباش، احسن اقبال نے صوبوں کی مشاورت سے تیار کردہ 4 آر ایف کی جامع دستاویز تیار کیں جس کی وجہ سے یہ رقوم پاکستان کو ملنا ممکن ہوسکیں، اس دستاویز میں نقصانات اور بحالی کے لئے مستقبل کا خاکہ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی تحسین کرتا ہوں، آپ سب نے ٹیم بن کر پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کی، آپ سب پر فخر ہے، الحمداللہ، پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکل رہا ہے، اللہ تعالی کی مدد اور عوام کے تعاون سے بڑھتی ہر مشکل کا جرات و دانائی سے مقابلہ کریں گے۔