راحت فتح علی خان کا فلاح انسانی کیلئے بڑی امداد کا اعلان

راحت فتح علی خان کا فلاح انسانی کیلئے بڑی امداد کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لئے نجی تنظیم کو ایک ملین کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ماڈل ٹاون میں ایک گردوں کے ٹرانسپلانٹ کی نجی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  اور وہاں موجود مریضوں کی عیادت کی ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مریضوں کی فلاح اورنئی ٹرانسپلانٹ مشین کے لئے فوری ایک ملین کی امداد کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہمیں آج سب کو مل کر ایک قوم بننا ہےاورکارکردگی سے وطن سے محبت کا ثبوت دینا ہے ۔