ایک نیوز: پسرورمیں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو 30 لاکھ اور 30 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سبزپیرکے نواح چاروہ میں 6مسلح ڈاکوؤں نےگھرمیں داخل ہوکرگن پوائنٹ پراہل خانہ کویرغمال بناکرکمرے میں بندکردیا اور 30لاکھ روپے سے زائد نقدی, 30تولے طلائی زیورات اورلائسنسی اسلحہ لوٹ کرفرار ہو گئے۔تھانہ سبز پیرنے صابرحسین سکنہ چاروا کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔