ایک نیوز: بورے والا پولیس نے اہم سیاسی شخصیات اور اعلی افسران کے ساتھ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسر باز کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 245/ ای بی کا رہائشی داود ارشد چوہدری نامی شخص ملک کی نامور سیاسی شخصیات اور اعلی افسران کے ساتھ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا اور سادہ لوح افراد کو ان شخصیات سے قریبی تعلق ظاہر کرکے نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیایا تھا۔
گگومنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ پولیس نے ملزم سے اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ملزم کی وزیر اعلی پنجاب،سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر شخصیات کے علاوہ اعلی افسران کے ساتھ تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ متاثرہ افراد نے وزیر اعلی پنجاب سے اعلی سطحی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے