برازیل کےسابق صدر اطالوی شہریت حاصل نہیں کررہے، اٹلی

Jan 10, 2023 | 16:06 PM

 ایک نیوز : اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاگانی نے کہا ہے برازیل کے سابق صدر جایر بولسونارو نے اطالوی شہریت کی درخواست نہیں کی۔

 رپورٹ  کے مطابق تاگانی نے اطالوی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بولسونارو نے شہریت نہیں مانگی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔برازیلی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بولسونارو اطالوی شہریت کے خواہاں ہیں۔

    یادرہے  کچھ روز پہلے  بولسونارو کے سیکڑوں حامیوں نے کانگریس کے صدر دفتر، سپریم کورٹ اور برازیلیا میں پلانالٹو کے صدارتی محل پر دھاوا بول  کر پارلیمنٹ پر قبضہ کرلیا تھا تاہم برازیل کی سکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں کی افراتفری کے بعد صدارتی محل اور کانگریس کے ہیڈ کوارٹر اور سپریم کورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ اورپولیس نے بولسونارو کے حامیوں کے خیموں کو اکھاڑ پھینکا اور متعدد افراد کو گرفتار کرکےافراتفری کی صورتحال پرقابو پا لیا تھا۔

مزیدخبریں