قصور: ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 3 بچے زخمی

Jan 10, 2023 | 16:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قصور کے نواحی علاقہ کھڈیاں میں  بجلی کے ہیٹر سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے میاں بیوی سمیت 3 بچے جھلس گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق  ہیٹر کےذریعہ آگ لگنے کے باعث   میاں بیوی اور تین بچے  جھلس گۓ۔جھلسنے والوں میں 28سالہ آصف،25سالہ نرگس،1سالہ سفیہ،2سالہ امن اورپانچ سالہ سمیع شامل ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے  تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ  اسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں